English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز آسٹریلیا کے نام

series in the name of Australia

ایڈنبرا: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے جیت لی۔

ایڈنبرا میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔ اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ برینڈن میک مولین 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب کیمرون گرین نے 3 وکٹیں لیں، ایرون ہارڈی اور شان ایبٹ نے دو، دو جبکہ مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زیمپا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے ہدف باآسانی 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کیمرون گرین 62 رنز کی فتح گر اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔ کیمرون گرین کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 70 رنز سے زیر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے