English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا آئندہ ہفتے دورہ کراچی کا امکان

ability

کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا آئندہ ہفتے دورہ کراچی کا امکان  ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ ہفتے میں کراچی جائیں گے اور اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کاجائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے، تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں انجینئرز چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دیں گے، محسن نقوی کے کراچی دورے پر ہوٹل بنانے پر بھی بات ہوگی۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے لاہور اورکراچی میں ہوٹل بنانے کے لئے غیر ملکی کمپنیوں سے ڈیزائن مانگے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے لئے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بعدہوٹل کیمنصوبوں پرکام ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے