ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ساف انڈر17چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

ایبٹ آباد (اسپورٹس ڈیسک) ساف انڈر 17 چیمپئن شپ بھوٹان میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ایبٹ آباد کے کنج فٹ بال گرائونڈ میں تربیتی کیمپ میں قومی ٹیم کے 26 ممکنہ کھلاڑی شریک ہیں ، قومی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔ ساف انڈر17چیمپئن شپ 20 سے 30 ستمبر تک بھوٹان میں کھیلی جائے گی۔ تھمپو میں کھیلی جا نے والے ایونٹ میں قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز نیپال کیخلاف 21 ستمبر کو کریگی۔ 23 ستمبر کو میزبان بھوٹان اور 25 ستمبر کو سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں