English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیرا المپکس میںکانسی کا تمغہ جیتنے والے حیدر علی کی وطن واپسی

القمر

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے کامیاب ترین پیرا ایتھلیٹ حیدر علی پیرا لمپکس میں ایک اور تمغہ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ پیرس پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر حیدر علی غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے، جہاں حیدر علی کے استقبال کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی ایس بی کے افسران اور قومی پیرالمپکس کمیٹی کے عہدیداران کے سوا کوئی نہ تھا۔ نہ ہی کوئی حکومتی شخصیت استقبال کیلئے آئی البتہ وزیر اعظم شہباز شریف اور یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی تصاویر والا بینر استقبال کیلئے پہنچایا گیا تھا۔یاد رہے کہ حیدر علی نے پیرس میں ہونے والے پیرا لمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا ، یہ پیرا لمپکس کی تاریخ میں حیدر کا چوتھا تمغہ تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے