ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

بیجنگ: پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہولن بیئر نامی چینی شہر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 2-1 سے شکست دی اور اس طرح ایونٹ  میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

قومی ٹیم کی جانب سے ندیم احمد نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم جاپان نے دوسرے کوارٹر میں میچ برابر کردیا۔ اسی دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں سفیان خان نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

قبل ازیں پاکستانی ٹیم ایونٹ میں پہلے 2 میچ ڈرا کر چکی تھی۔

پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف مقابلہ 2-2  اور ملائیشیا کے خلاف میچ بھی 2-2 سے برابر کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب 12 ستمبر کو چین اور 14 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں