ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: مکس مارشل آرٹس فیڈریشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کا وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ گروپ فوٹو

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ باصلاحیت نوجوان ہیں، پاکستان میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا حکومت کی ترجیح ہے، مکس مارشل آرٹس شعبہ میں حکومت پاکستان فیڈریشن سے مکمل تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن کے عہدیداران اور کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں صدر پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن عمر احمد، چمپیئنز ایمان خان، بانو بٹ، بریو کامبیٹ فیڈریشن ونرز رضوان علی، ضیا مشوانی اور اسماعیل خان شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹررز رومینہ خورشید عالم، بدر شہباز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ پاکستان کے با صلاحیت نوجوان ہیں، انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس فیڈریشن ایشیئن چیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے 12تمغے جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں