English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپورٹس بورڈ نے مختلف فیڈریشنز کو دیے جانیوالے فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں

القمر

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اسپورٹس بورڈ ( پی ایس بی ) نے گزشتہ 5 سال کے دوران مختلف فیڈریشنز اور ایتھلیٹس کو ایک ارب سے زائد کے فنڈز دیے پی ایس بی نے مالی سال 2019/20 سے لے کر مالی سال 2023/24 تک کے فنڈز کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں جس کے تحت بورڈ سے جاری فنڈز کا بڑا حصہ گزشتہ 2 سال میں دیا گیا ہے۔ پی ایس بی دستاویز ات کے مطابق مالی سال 2023/24 میں مختلف فیڈریشنز اور کھلاڑیوں میں 50 کروڑ سے زائد، 2022/23 کے دوران 42 کروڑ سے زائد، 2020/21 میں سوا4 کروڑ ، 2021/22 میں فیڈریشنز کو6 کروڑ 95 لاکھ اور 2019/20 میں صرف ڈھائی کروڑ جاری کیے گئے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فیڈریشنز کیلئے این او سی کے حصول کی شرائط مزید سخت کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے