English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی نے ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے اینالسٹ فارغ کردیے

القمر

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے اینالسٹ فارغ کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر اینالسٹس کی اسکروٹنی کی گئی، ڈیٹا و ویڈیو اینالسٹس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی نے ڈیٹا و ویڈیو اینالسٹس کا مختلف امور پر امتحان لیا ، 26 میں سے 11 اینالسٹس ٹیسٹ میں پاس نہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق 11 اینالسٹس کو فوری طور پر پی سی بی نے فارغ کردیا ہے جب کہ 15 اینالسٹس کو اب مختلف ٹیموں کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے