English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈومیسٹک کرکٹ سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا، محسن نقوی

القمر

فیصل آباد(اسپورٹس ڈیسک)فیصل آباد میں 5 چیمپئنز میں زوردار مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔ اقبال اسٹیڈیم میں بحریہ ٹاؤن چیمپئنز کپ کا میلہ سج گیا۔کرکٹ کے شائقین پر جوش۔ 5 ٹیمیں آمنے سامنے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نیبحریہ ٹاؤن چیمپئنز کپ کی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز کپ سے ڈومیسٹک کرکٹ مضبوط ہو گی اور نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔چیمپئنز کپ کے لئے فیصل آباد کے شہریوں کا جوش و خروش دیکھ کر خوشی ہوئی۔پی سی بی نے میچز کے لئے اچھے انتظامات یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔شائقین کرکٹ کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر فوکس کیا ہے۔امید ہے کہ شائقین کرکٹ چیمپئنز کپ کے میچز سے محظوظ ہوں گے۔ہماری کوشش ہے کہ فیصل آباد کی طرح دیگر شہروں میں بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے اور کرکٹ کے کھیل کو فروغ دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے