English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹر اسکول ٹیک ڈاؤن وار سٹی اسکول گلشن کیمپس اے بوائز نے جیت لی

القمر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)انٹر اسکول ٹیک ڈاؤن وار سٹی اسکول گلشن کیمپس اے بوائز نے جیت لی ،پری جونیئر میں بیکن ہائوس جناح کیمپس نے میدان مار لیا ۔ کراچی کیج فائٹنگ لیگ،بوشی بان مارشل آرٹس اینڈ فٹنس کے زیر اہتمام اورچارٹر آف کمپیشن پاکستان کے ز یر انتظام انٹر اسکول ٹیک ڈائون وار کے مقابلے کے پی ٹی فلائی او ورکے نیچے واقع برجز اسپورٹس ایرینا میں منعقد کئے گئے جس میں کراچی کے مختلف اسکولوں کے پانچ سو سے زائد طلباو طالبات نے شرکت کی ۔ کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای او شعیب مجاہد بٹ کے مطابق انٹر اسکول ٹیک ڈائون وار کی جنرل ٹرافی سٹی اسکول گلشن کیمپس نے 11گولڈ اور 4سلور میڈل حاصل کر کے جیتی جبکہ جونیئر کیٹیگری میں سٹی اسکول گلستان جوہر نے17 گولڈ اور15 سلورکیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنی برتری ثابت کی۔ پری جونیئر میں بیکن ہاؤس جناح کیمپس نے9گولڈ اور 5 سلور کیساتھ پہلی پوزیشن اور جنرل ٹرافی پر قبضہ جمایا ۔ میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے چیف آپریٹنگ آفیسر خرم خلیل نینی تال والا ایونٹ کے مہمان خصوصی جبکہ ڈائرکٹر سی ایف سی صبا عمران اور پیس گارڈن اسکول کی پرنسپل فرحت شاہداعزازی مہمان تھیں جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز ،اسناد اور ٹیموں میں ٹرافیز تقسیم کیں ۔اس موقع پر کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے چیئر مین ملک محمد ایاز،ڈائرکٹر مہ جبیں سردار اور ڈائرکٹر احمد شافعی بھی موجود تھے ۔اس میگا ایونٹ میں اوپن انٹری تھی، اسکول اورکالجز کے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں بھر پور شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے