English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈر 12قومی بیس بال لیگ ، ٹرائلز آج ہونگے

القمر

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) انڈر 12قومی بیس بال لیگ ملتان کے لیے ٹرائلز اور لیگ میں شرکت کے لیے تمام الحاق شدہ یونٹس کو مدعو کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں جو کہ 13 سے 15 ستمبر 2024 کو ملتان میں شیڈول ہے۔ یہ ایونٹ آنے والے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے ہمارے نوجوان ٹیلنٹ کو منتخب کرنے اور تیار کرنے کے لیئے ایک اہم قدم ہے”۔ یہ بات سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ نے فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں کہی۔ وہ انہیں مذکورہ ایونٹ کی اہمیت سے آگاہ کررہے تھے۔ انکا کہنا ہے کہ بشمول U12 ایشین بیس بال چیمپئن شپ جو U12 ورلڈ کپ 2025 کوالیفائر کے طور پر کام کرے گی یہ لیگ اور بھی مختلف ایونٹس کی تیاریوں کے لیئے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اسی ٹرائلز اور لیگ سے آئندہ سال ایشین انڈر 15 چیمپیئن شپ کے لیئے بھی کھلاڑی منتخب کیئے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق لیگ میں شرکت کے لیئے 2012 یا اسکے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی اہل ہیں۔ رجسٹریشن کے بعد تمام کھلاڑی بیس بال فیڈریشن آف ایشیا سے تصدیق شدہ قومی کوچز سے پیشہ ورانہ تربیت حاصل کریں گے۔ لیگ میچز 14 اور 15 ستمبر کو تجربہ کار بیس بال امپائرز اور تکنیکی حکام کی نگرانی میں منعقد ہوگی۔ کھلاڑیوں کا اندازہ پچنگ کی رفتار، فیلڈنگ کی مہارت اور بلے بازی کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا اور ان میں سے پاکستان کی نمائندگی کے لیے بہترین پرفارمرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ بیرون ملک پریکٹس کرنے یا کھیلنے والے پاکستانی بیس بال کھلاڑیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاہم انکو بذریعہ ای۔میل کے ذریعے تفصیلات سے آگاہ کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے