کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کھتری سی سی نے جارح مزاج بلے باز معین علی کاچی کے ناقابل شکست شاندار 65 رنز، علی پیر جی کے عمدہ 38 رنز اور عبدالباقی کی شاندار بولنگ صرف 14 رنز کے عوض 3 وکٹوں اور کپتان وقار دوانہ کی عمدہ کپتانی کی بدولت مخالف ٹیم نیو زم زم کو باآسانی8 وکٹوں سے مات دے کر عباسی میم خانہ گراونڈ نیو کراچی کی سبز فلڈ اور فلڈ لائیٹ میں کھیلے جارہے ذاکر بابو اینڈ ارشد منیم میموریل فلڈ لائیٹ ٹوئنٹی 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 سیزن1 میں اپنے پہلے ہی میچ میں کامیابی کو ممکن بنالیا۔ میچ کے اختتام مہمان خصوصی کھتری برادری کے معروف بزنس مین عمران چوڑی نے آرگنائزر رضوان واڈا اور وقار دوانہ کے ہمراہ فاتح ٹیم کے معین علی کاچی کو ناقابل شکست 65 رنز کی عمدہ باری پر 1000 روپے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ فاتح کھتری سی سی کے کپتان وقار دوانہ نے ٹاس جیت کر نیو زم زم کو بیٹنگ دی جبک نیو زم زم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ شعیب سونیجا 7 چوکوں کی مدد سے عمدہ نصف سینچری 56 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ جبکہ ظفر کھتری اور وقار 19،19 رنز بناسکے۔ عبدالباقی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں ایک میڈن کے ہمراہ صرف 14 رنز کے عوض3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ جواب میں کھتری سی سی نے 124 رنز کا ہدف 12 ویں اوورز میں 2 وکٹ کھو کر حاصل کرلیآ۔ معین علی کاچی نے 65 رنز کی جارحانہ باری میں 36 گیندوں کا سامنا کیا اور ان کی اننگ میں7 خوبصورت چوکے اور4 بلند و بالا چھکے بھی شامل تھے۔ علی پیر جی نے ان کا بھرپور ساتھ نبھاتے ہوئے 38 رنز کی عمدہ باری میں 6 بار گیند کو باؤنڈری لائین کراس کرایا، زبیر علی کاچی نے 14 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔۔ امپائرنگ کے فرائض محمد نعمان کے ہمراہ رحیم سولنگی نے انجام دی?ے جبکہ آفیشل اسکورر کی زمداراری آفاق نے نبھا?۔ ایونٹ میں 5 روز کے وقفہ کے بعد 18 ستمبر کو تارا اسپورٹس کا مقابلہ جناح اسپورٹس سے رات 10 بجے ہوگا۔
