ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خانیوال اسٹیڈیم میں انٹرڈسٹرکٹ ملتان ریجن کرکٹ کے دو میچز منعقد ہونگے

خانیوال(اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی کے زیراہتمام خانیوال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینئر انٹر ڈسٹرکٹ ملتان ریجن کرکٹ کے دو تین روزہ میچز اسپورٹس اسٹیڈیم خانیوال میں منعقد ہورہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پہلا میچ خانیوال اور لودھراں کے درمیان جبکہ دوسرا میچ خانیوال اور ساہیوال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سینئر انٹر ڈسٹرکٹ ملتان ریجن میچز میں خانیوال ،لودھراں ،ملتان،ڈی جی خان، ساہیوال، وہاڑی اور اوکاڑہ کی ٹیمیں شامل ہیں ، ان میچز میں بی سی بی کے ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی جارہی ہے ۔ خانیوال اور لودھراں کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ ہے کہ خانیوال میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کرکٹ گرائونڈ میں بہترین پچ تیار کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں