ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھیل کود سے طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے، شیرانی ثنا ماہ جبین عمرانی

کوئٹہ۔ (اسپورٹس ڈیسک)ڈپٹی کمشنر شیرانی ثنا ماہ جبین عمرانی نے کہا ہے کہ کہ کھیل و کود سے طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بی آر سی ژوب میں فٹبال ٹورنامنٹ کی فائنل میچ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فائنل میچ جماعت دہم اور سال اول کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ڈپٹی کمشنر شیرانی ثنا ماہ جبین عمرانی نے کہا کہ کھیل کود سے ذہنی صلاحیتیں پروان چڑھنے کے ساتھ جسمانی نشوونما اور مضبوط صحت کی تشکیل میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے،نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں طلبہ کی شرکت انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہی سرگرمیاں ایک صحتمندانہ ماحول تخلیق کرتی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ اس حسین امتزاج کے ماحول میں رہتے ہوئے اساتذہ کی صلاحیتوں اور تجربوں سے استفادہ کرکے اپنے روشن اور تابناک مستقبل کیلئے کوششیں بروئے کار لائیں۔ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیئے۔ اس موقع پرپرنسپل پروفیسر حسن اقبال نے ادارے کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شیرانی ثنا ماہ جبین عمرانی کو شیلڈ پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں