English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب کی گیمز 2024 کے تیسرے ایڈیشن کی مشعل نیوم پہنچ گئی

القمر

ریاض(اسپورٹس ڈیسک)سعودی عرب کی گیمز 2024 کے تیسرے ایڈیشن کی مشعل نیوم پہنچ گئی۔ قومی ایونٹ کے پروموشنل ٹور کی میزبانی 3تا17 اکتوبر تک ریاض کرے گا۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے مشعل نیوم پہنچی جہاں نیوم کے ایگزیکٹیو نائب صدر ریان فایز نے قومی ٹیم، الہلال کے سابق کھلاڑی اور نیوم ٹیم ممبر سلمان الفرج سے مشعل وصول کی۔سلمان الفرج نے 8 مرتبہ سعودی لیگ، 5 مرتبہ خادم حرمین شریفین کپ، 3 مرتبہ سعودی سپر کپ اور 2 مرتبہ اے ایف سی چیمپیئنز لیگ جیتی ہے۔ انہوں نے 2018 اور 2022کے ورلڈ کپ میں بھی سعودی عرب کی نمائندگی کی تھی۔اس کے بعد مشعل سعودی قومی کھلاڑی عمر الثاقب نے اٹھائی جنہوں نے2022اور 2023 میں سعودی گیمز میں 2 طلائی تمغے جیتے تھے۔واضح رہے کہ سعودی گیمز کی یہ مشعل جمعرات کو ہی القصیم پہنچی تھی جہاں گورنر القصیم ریجن شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے مشعل وصول کی تھی۔ جس کے بعد یہ نیوم پہنچی ہے۔ سعودی گیمز کی مشعل نے ریاض سے اپنے سفر کا آغاز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے