English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھیلوں کی نامور شخصیت جنید چھٹہ کی جرمنی میں کانفرنس میں شرکت

القمر

لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان میں ہاکی اور انٹرنیشنل ا سپورٹس سرگرمیوں کی بحالی کیلیے کوشاں جنید چھٹہ نے جرمنی کے شہر ڈزلڈوف میں انٹرنیشنل اسپورٹس کانفرنس میں شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو واٹس گول پاکستان جنید چھٹہ کا کہناہے کہ اس کانفرنس کا حصہ بننے کا مقصد جرمن فٹبال اور ہاکی کے پروفیشنلز سے تفصیلی ملاقات تھا۔جرمنی کے فٹبال اور ہاکی کلب پاکستان کے ساتھ آنے والے دنوں میں کوچز ایکسچینج پروگرامز اور ا سپورٹس مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات میں معاونت فراہم کریں گے۔ جنید چھٹہ کیمطابق اس موقع پر پاووواو جرمنی کے سی ای او موریٹز فورسٹے جو کہ ہاکی ورلڈ چیمپئن 2006، اولمپک گولڈ میڈلسٹ 2008 اور 2012 کے نامور کھلاڑی ہیں انہوں نے اپنا بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے اور جنید چٹھہ سی ای او واٹس گول پاکستان کو خصوصی طور پر اس ایونٹ میں شرکت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ جنید چھٹہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں یورپین کلبز کا اعتماد بحال کیا جارہاہے ۔
جس کے بعد اب یورپین ہاکی کلبز اور جونیئر ٹیموں کی پاکستان آمد کے مثبت اشارے ملے ہیں۔ یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں یورپین کھلاڑیوں کھیلتے نظر آئیں گے۔ ہاکی کے ساتھ دوسرے کھیلوں میں بھی ایسے اقدامات کرنے پر توجہ ہے جس سے قومی کھلاڑیوں کو ملک اور بیرون ملک کوچنگ اور ٹریننگ کی سہولیات دلانے میں مدد کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے