English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرکٹر محمد رضوان کا سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے دفتر ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

القمر

پشاور(اسپورٹس ڈیسک):قومی کرکٹ ٹیم کے محمد رضوان کا سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے دفتر ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران چیف ٹریفک آفیسر سعود خان سے ملاقات کی۔اس موقع پرکرکٹر محمد رضوان کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کردیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے محمد رضوان نے چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی ہدایت پر شہر میں جاری مہمات اور اس کے ثمرات کو سراہا۔کرکٹر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کے لئے لائسنس کا ہونا انتہائی لازمی ہے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہریوں کیلئے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عملدرآمد سے ہی ٹریفک حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے اس موقع پر کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کرنے کے لئے باقاعدہ سیمینارز کا بھی انعقاد کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے