English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی غضنفر علی کے والد انتقال کر گئے

 قصور: قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی غضنفر علی کے والد محمد افضل انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق غضنفر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے عہدیداران غضنفر علی کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ان کی نمازِ جنازہ آج قصور میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی غضنفر علی ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے سلسلے میں ٹیم کے ساتھ چین میں موجود ہیں۔

اس حوالے سے پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ غضنفر علی چین میں جاری ایونٹ میں ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم  پیر کو چین کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے