English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زیادہ میڈن اوورز: عامر نے بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ میڈن اوورز کرانے کا بھارتی باؤلر بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر نے یہ کارنامہ کیریبین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل) کھیلتے ہوئے سرانجام دیا ہے، وہ لیگ میں اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھونیشورکمار کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ میڈن اوور کرانے والے دنیا کے تیسرے باؤلر بن گئے ہیں۔

محمد عامر کے ٹی 20 کرکٹ میں میڈن اوورز کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ بھارتی باؤلر بھونیشور کمار نے 24 میڈن اوورز کروا رکھے ہیں۔

اس کے علاوہ سب سے زیادہ میڈن اوورز کا ریکارڈ اس وقت سنیل نارائن کے پاس 30 اوورز کے ساتھ ہے جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن 26 میڈن اوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے