فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ میں شاداب خان اور شاہین آفریدی کے درمیان آن فیلڈ جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اقبال اسٹیڈیم میں لائنز اور پینتھرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران شاداب خان کی شاہین آفریدی پر غصے کا واقعہ سامنے آیا۔
عام طور پر میچ کے دوران بیٹرز اور بولرز کے درمیان غصہ اور تلخی معمول کی بات ہوتی ہے لیکن شاداب کی ویڈیو نے خاص طور پر توجہ حاصل کی۔
پینتھرز کی ٹیم نے 46.5 اوورز میں 283 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئی جبکہ لائنز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 199 رنز بنا سکی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے 29 ویں اوور کے دوران شاداب خان نے شاہین آفریدی کو گیند کروائی اور تلخ جملے کہے۔
شاہین آفریدی نے شاداب کی باتوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور خاموش رہے۔ بعد میں اسامہ میر نے شاہین آفریدی کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نے اسے عام بات قرار دیا اور کہا کہ میدان میں بولرز کا غصہ آنا ایک معمول کی بات ہے۔
ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل اور تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لیکن عمومی طور پر صارفین نے اس صورتحال کو نارمل قرار دیا ہے۔

