English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پلیئرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کے بابراعظم 5ویں اور محمد رضوان چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے جوش انگلس کی رینکنگ میں 13 درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 10 ویں نمبر پر آگئے۔ ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ دوسری جانب انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 7 درجے ترقی سے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے۔ آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں دوسرے نمبرپرچلے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے