ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو ہندو انتہا پسند جماعت سے خطرہ لاحق

نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک) شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد شیڈول بھارت بنگلا دیش کرکٹ میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق گووا سے تعلق رکھنے والے ہندو جاناجگروتی سمیتھی نامی رائٹ ونگ گروپ نے میچز کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش میں ہندووں پر جاری مظالم کی وجہ سے میچز نہیں ہونے چاہئیں،گروپ نے مطالبہ کیا کہ میچز اس وقت تک نہیں ہونے چاہئیں جب تک ہندووں پر مظالم بند نہ ہوں۔ ،رپورٹ کے مطابق ہندو جاناجگروتی نے میچز کی جلد از جلد منسوخی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کو خط بھی لکھ دیا ہے۔،واضح رہے بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے چنئی میں کھیلا جائے گا اور 12اکتوبر تک جاری رہنے والے دورے میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں،بھارت اور بنگلادیش کے درمیان میچز چنئی، کانپور، گوالیار، دہلی اور حیدر آباد میں شیڈولڈ ہیں جب کہ میچز کے دوران کئی مقامات پر مظاہروں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں