English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے5ویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

القمر

بیجنگ (اسپورٹس ڈیسک)بھارت نے چین کو شکست دیکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،بھارت کی طرف سے جوگراج سنگھ نے میچ کے 51 ویں منٹ میں واحد گول اسکور کیا، چین کی کوئی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی،بھارت 2011، 2016اور 2023میں بھی ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے جبکہ 2018میں پاکستان اور بھارت مشترکہ فاتح تھے۔دوسری طرف پاکستان نے جنوبی کوریا کو تیسری پوزیشن کے میچ میں شکست دے کر 8سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا،قومی ٹیم نے میچ میں جنوبی کوریا کو5-2 سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور حنان شاند نے 2,2 گول کیے جبکہ رومان خان نے ایک گول داغا، پاکستان کے سفیان خان کو 2 گول کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا،واضح رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کو میزبان چین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چین نے پنالٹی شوٹس پر پاکستان کو2-0 سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے