English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے شاہ زیب نے سنگاپور میں ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ جیت لی

won the Karate Championship in Singapore

سنگاپور میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 49 میں پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند نے فتح اپنے نام کرلی۔

پاکستان کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شاہ زیب رند نے سنگا پور میں کراٹے کومبیٹ KC-49 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کرلی۔

پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے شاہ زیب رند کو مبارکباد دی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر ان کی تعریف کی۔ شاہ زیب رند نے اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ٹائٹل کے لیے انتھک محنت کی تھی۔ میرے کوچ، والدین اور دوستوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہ زیب رند نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ بین الااقوامی مقابلوں میں اسی طرح پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے اس سے قبل امریکا میں ہونے والی عالمی پریمیئر فل کانٹیکٹ اسٹرائیکنگ لیگ کراٹے کامبیٹ بھی جیتا۔اس کے علاوہ شاہ زیب رند 6 بار قومی چیمپیئن بھی رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے