English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جہانگیر خان پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش سیریز چیمپئن شپ

کراچی: جہانگیر خان سیٹلائٹ اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل جیتنے والے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ایئر فورس کے عماد گل اور سخی اللہ، جہانگیر خان پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ روشن خان جہانگیر خان پی این اسکواش کمپلیکس پاکستان نیوی کے زیر اہتمام اور فرینڈز آف پاکستان اسکواش کے تعاون سے اختتام کے قریب پہنچ گئے۔ ٹورنامنٹ ہیڈ ریفری نوید عالم کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں پاکستان ایئرفورس کے عماد گل نے آرمی کے صدام الحق کو اسٹریٹ گیمز میں 3-0 سے آؤٹ کلاس کیا۔44 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں عماد نے11-6 ،11-9 اور11-9 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور کے سخی اللہ نے پشاور کے ہریرہ خان کو ایک کے مقابلے میں3 گیمز سے ہرایا۔ سخی کی جیت کا اسکور11-4، 11-8 ،10-12 اور 12-10 رہا۔ ایک ہزار ڈالر انعامی رقم کے ایونٹ کا فائنل آج سہ پہر3 بجے کو کھیلا جائے گا۔ انڈر 14 کیٹگری بوائز کے مقابلوں کا بھی آغاز ہوگیا۔ حسیب خان، فضل الرحمان، سلیمان خان اور سدیس پراچہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 19 بوائز میں محمد زمان، زوہیب خان، عدنان زمان اور عبدالباسط نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ سیمی فائنل مقابلے صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے