English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالت نے پی سی بی کو کرکٹرز کی جرسی پر جوا کمپنیوں کی تشہیر نہ کرنے کا حکم جاری کردیا

القمر

پشاور (اسپورٹس ڈیسک ) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی کرکٹرز کی جرسی پر جوا کمپنیوں کی تشہیر سے روک دیا پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے پاکستانی کرکٹرز کی جرسی پر جوا کمپنیوں کے اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے بتایا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل اور بین الاقومی کرکٹ میں ایک جوا کمپنی کے ا سٹیکرز کی نشاندہی بھی کی اور پابندی لگائی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ محمد رضوان نے اپنی یونیفام پر گیمبلنگ کمپنی کے اشتہار کو ا سٹیکر لگا کر چھپایا تھا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ کھلاڑی بھی اس طرح کی تشہیر سے خوش نہیں ہیں، بعدازاں عدالت نے پی سی بی کو قومی اور بین الاقومی سیریز کے دوران گیمبلنگ کی تشہیر سے روکتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے