ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکی آرتھر مجھے بالکل پسند نہیں کرتے تھے: وہاب ریاض

قومی سابق کرکٹر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر انہیں بالکل پسند نہیں کرتے تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی سابق کرکٹر و پاکستانی کرکٹ ایڈمنسٹریٹر وہاب ریاض نے کہا کہ جب میں کھیل رہا تھا تو میں کسی کا پسندیدہ تھا، کسی کا نہیں، میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ میں مکی آرتھر کا فیورٹ پلیئر نہیں تھا، میں دو سال قومی ٹیم سے باہر رہ چکا ہوں، میں مکی کو پسند نہیں تھا، اس لیے میں ٹیم کا حصل نہیں بنا ۔

انہوں نے کہا کہ میں سیدھی بات کرنے والا انسان ہوں، مجھے گھما کر باتیں کرنا نہیں آتا، میں جنک فوڈز کا استعمال زیادہ کرتا تھا، اس سے مکی کو لگتا تھا کہ میں دیگر کھلاڑیوں کو یہ ترغیب دے رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹر بننے کا شوق ہر کسی کو ہوتا ہے مگر اس میں قسمت بھی کردار ادا کرتی ہے، میں نے 38 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی، کرکٹرز کے ساتھ ناانصافیاں ہوتی ہیں، یہ پاکستان کا کلچر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں