English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوسرا ون ڈے:انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 68 رنز سے شکست

لیڈز:آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے دی۔

میچ کے لیے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.4 اوورز میں 270 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 271 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 40.2 اوورز میں 202 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی، پانچ او ڈی آئی میچز پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو انگلینڈ کیخلاف 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے