English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹرنیشنل 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ابتدائی میچز میں کامیابی

منگولیا: انٹرنیشنل 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے ابتدائی میچز جیت لیے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز سے منگولیا میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے گروپ جے کے ٹاپ سیڈ اورعالمی کپ کے سلورمیڈلسٹ اسجد اقبال نے اپنے پہلے میچ میں میزبان کیوئسٹ الزیٹوگٹو ٹوکھ کو 1-4 سے شکست دی۔

دوسرے میچ میں بھارت کے پنڈورانگیا اور تیسرے میچ میں عراقی کھلاڑی علی جلال علی ان کے مدمقابل ہوں گے۔

دوسرے پاکستانی کھلاڑی اویس منیرنے گروپ جے میں اپنے پہلے حریف منگولیا ہی کے مینڈ سائیخان کو 2-4 سے زیرکیا۔ اتوار کو وہ سنگاپور کے جیا جون اونگ کے مقابلے کے بعد اسرائیلی کھلاڑی  شاچرروبرگ سے ٹکرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے