English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیمپئنز کپ میں تباہی مچا دینے والا فاسٹ بولر نظر نہیں آیا، وقار یونس

فیصل آباد: 52 سالہ سابق  فاسٹ باؤلر وقار یونس کا کہنا  ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی فاسٹ بولر نظر نہیں آیا جس کو دیکھ کر لگے کہ وہ مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن میں تباہی مچا دے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وقار یونس نے کہاکہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں سامنے آنے والے بولرز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،ہمارے فاسٹ بولرز کو فٹنس کے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ریڈ اور وائٹ بال کے کھلاڑیوں کو الگ الگ کرنا ہوگا، کھلاڑیوں کی فٹنیس پر خصوصی توجہ دینی ہوگی، تمام کھلاڑیوں کی فٹنیس کرکٹ کے لحاظ سے مناسب نہیں ہے۔

خیال رہے کہ فیصل آباد میں پی سی بی کے زیر اہتمام چیمپئنز ون ڈے کپ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے