عالمی شہرت یافتہ فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو فیس بک انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر بڑی تعداد میں شیئر کی جا رہی ہے اور صارفین کیپشن میں لکھ رہے ہیں کہ رونالڈو مسجد میں بیٹھ کر قرآن پڑھ رہے ہیں۔
اوپر دی گئی ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ “قرآن مجید کی تلاوت کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ کرسٹیانو رونالڈو ہے۔” تاہم ویڈیو کو غور سے دیکھنے پر یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ شخص دراصل رونالڈو کا ہمشکل ہے جس کا نام ‘بیور عبداللہ’ ہے۔
بیور عبداللہ کی قرآن مجید پڑھنے کی یہ ویڈیو اصل میں ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئی تھی اور پھر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
عبداللہ کی رونالڈو سے مشابہت نے انہیں خاصی پزیرائی دلائی جس کی وجہ سے ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز بڑھ گئے۔
عبداللہ نے فیس بک پر بتایا کہ وہ 2019 میں عراق چھوڑ کر برطانیہ آئے اور وہاں ملازمت کرنے لگے۔ ان کی وائرل ویڈیو دراصل تین سال پرانی ہے جو حال ہی میں دوبارہ سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

