English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پینتھرز ، چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

فیصل آباد: اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپینز کپ : پینتھر اور مارخوز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کا ایک منظر

فیصل آباد/کراچی (سید وزیر علی قادری) لیک سٹی پینتھرز نے بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ گزشتہ روز اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوالیفائر میں اس نے یو ایم ٹی مارخورز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ کی خاص بات پینتھرز کے اسپنر صائم ایوب کی کریئر بہترین 5وکٹوں اور 33 رنز کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی تھی ان کے علاوہ حسنین نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان خان نے جارحانہ نصف سنچری اسکور کی۔ صائم ایوب اور محمد حسنین مشترکہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں پہلا موقع ہے کہ پہلی بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ آج پہلے ایلیمنیٹر میں الائیڈ بینک اسٹالیئنز کا مقابلہ نورپور لائنز سے ہوگا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم 27 ستمبرکو دوسرے ایلیمنیٹر میں یوایم ٹی مارخورز سے مقابلہ کرے گی۔ دوسرے ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم 29 ستمبر کو ہونے والے فائنل میں لیک سٹی پینتھرز کا سامنا کرے گی۔ کوالیفائر میچ میں مارخوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ٹیم 36 اوررز میں صرف 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لیک سٹی پینتھرز نے 23.4 اوورز میں 3 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ مارخورز کا آغاز مایوس کن رہا۔ حسیب اللہ کو علی رضا نے اپنے پہلے ہی اوور میں 3 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کردیا اگلے ہی اوور میں محمد حسنین نے لگاتار گیندوں پر کامران غلام ( 22 ) اور کپتان محمد رضوان ( صفر ) کی وکٹیں حاصل کرڈالیں اور جب حسین نے اپنے چوتھے اوور میں فخرزمان کو 11 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا تو مارخورز کا اسکور 4 وکٹوں پر صرف 25 رنز تھا۔ گرنے والی ان 4 میں سے 3 وکٹیں وکٹ کیپر عثمان خان کے کیچز کا نتیجہ تھیں۔ سلمان علی آغا اور افتخار احمد اسکور میں77 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے