ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

گال: سری لنکا اور نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ جمعرات سے 30 ستمبر تک گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

میزبان آئی لینڈرز کو مہمان کیوی ٹیم پر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورہ پر ہے، جہاں وہ میزبان آئی لینڈرز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کر رہے ہیں جبکہ میزبان آئی لینڈرز کو دھننجایا ڈی سلوا لیڈ کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 26 سے 30 ستمبر تک گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم، گال میں ہی کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں