English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلی سپریئر قومی تیز ترین ریس کے مقابلے 8 اکتوبر کو ہونگے

القمر

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اور سپیریئر یونیورسٹی لاہور کے تعاون سے پہلی سپیریئر قومی مرد و خواتین کی تیز ترین ریس کے مقابلے آئندہ ماہ 8 اکتوبر کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر وجاہت حسین (ریٹائرڈ) نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ امیگا ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اورامیگا ایونٹ میں ملک سے تمام مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن کے ساتھ تمام منسلک محکموں، صوبائی اور علاقائی ایسوسی ایشنز کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
برگیڈیئر وجاہت حسین نے کہا کہ فاتح مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے جن میں پہلا انعام ایک لاکھ روپے، دوسرا انعام 50 ہزار روپے، تیسرا انعام 25 ہزار روپے اور 4 سے 8 پوزیشن ہولڈرز کے لئے 10,10 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ ایونٹ میں شرکت کی دلچسپی رکھنے والے کھلاڑی ای میل کے ذریعے pak@mf.worldathletics.org اپنے ناموں کی رجسٹریشن 5 اکتوبر تک کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام کھلاڑی 8 اکتوبر 2024 کو صبح 9 بجے پنجاب اسٹیڈیم، لاہور میں نیشنل کوچنگ ایسوسی ایشن کے صدر رفیق احمد اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے ہیڈ کوچ چوہدری اصغر علی گل کو رجسٹریشن اور دستاویزات کی اسکروٹنی کے لئے رپورٹ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے