کراچی۔ (اسپورٹس رپورٹر) نیو زم زم سی سی نے حریف الیون اے لائینز کو باآسانی5 وکٹوں سے شکست دے کر ذاکر بابو اینڈ ارشد منیم میموریل فلڈ لائیٹ ٹی20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے ابتدائی2 میچوں می شکست کے بعد پہلی فتح کرلی جبکہ الیون اے لائینز ایونٹ میں اپنے چاروں میچوں میں شکست کے ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہوگئی۔ میچ کے اختتام مہمان خصوصی ٹورنامنٹ سیکریٹری وقار احمد دوانہ نے آرگنائزر محمد نظام کے ہمراہ فاتح ٹیم کے آل رائونڈر شعیب سونیجا کو ناقابل شکست 44 رنز کی فتح گر باری اور 21 رنز کے بدلے 2 وکٹیں لینے پر ایک ہزاررو پے اورمین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔ عباسی جم خانہ کی ٹرف وکٹ اور مصنوئی روشنی میں کھیلے گئے 9ویں میچ میں نیو زم زم سی سی کپتان سعد نی جے نے ٹاس جیت کر الیون اے لائینز سی سی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور ناکام ٹیم الیون اے لائینز نے 18اوورز میں ٹیم 110 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ناصر ڈی ایس نے 9 گیندوں ایک چوکے اور چھکے کی مدد سے 19رنز بنائے۔ جبکہ حسن رضا نے 18رنز میں 4 چوکے لگائے کپتان رضوان واڈا نے ل18 رنز کا اضافہ کیا۔ظفر کھتری نے عمدہ بولنگ سے 25 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوںکو شکار کیا۔ شان ذیشان اور شعیب سونیجا نے 2،2 وکٹیں سمیٹی۔ جواب نیو زم سی سی نے 111 رنز کا ہدف 18ویں اوورز میں 5 وکٹوں حاصل کرلیا۔ شعیب سونیجا نے میچ وننگ بیٹنگ کرتے ناقابل شکست 44 رنز 39 گیندوں پر 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے وقار نے 22 رنز میں3 چوکے لگائے، اور اویس پی کے نے 21 رنز کا حصہ ڈالا، خالد بی جے نے 25 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں جبکہ حسیب کھتری، سعد اور ناصر ڈی ایس نے ایک، ایک وکٹ لی۔ امپائرنگ کے فرائض محمد وزیر کے ہمراہ امتیاز شاہ نے انجام دیے جبکہ آفیشل اسکورر کی زمے داری آفاق اعوان نے نبھائی۔

