ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ون ڈے کپ:ایلیمنیٹر 2 بارش کی نذر، مارخورز کی فائنل میں رسائی

فیصل آباد:چیمپئنز ون ڈے کپ میں ایلیمنیٹر 2 بارش کی نذر ہوگیا، جس نے مارخور کو فائنل میں پہنچا دیا۔

ٹورنامنٹ کے ایلیمنیٹر 2 میں مارخورز اور لائنز نے ایک دوسرے کے مدمقابل میدان میں اترنا تھا، تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہیں ہو سکا، جس کے باعث ایلیمنیٹر 2  کو منسوخ کردیا گیا۔

میچ منسوخ ہونے کے بعد لیگ میچز میں پوائنٹس ٹیبل پر مارخورز کی پوزیشن زیادہ بہتر ثابت ہوئی، جس کی وجہ سے اسے چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں رسائی مل گئی۔

واضح رہے کہ پینتھرز کی ٹیم بھی چیمپئنز ون ڈے کپ  کے فائنل میں پہنچ گکی ہے۔ دونوں ٹیمیں (مارخورز اور پینتھرز) کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار کے روز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں