English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی امپائر علیم ڈار کا ڈومیسٹک امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آئی سی سی کے ایوارڈ یافتہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ڈومیسٹک امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

56 سالہ علیم ڈار 2024-25 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر امپائرنگ کو خیر باد کہہ دیں گے۔

علیم ڈار نے اپنے ریٹائرمنٹ کے اعلان میں کہا کہ وہ سماجی کاموں اور اسپتال کے منصوبوں پر توجہ دینا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ مقامی امپائرز کی رہنمائی کے لیے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی اس سیزن میں تین نئے چیمپیئنز ٹورنامنٹس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جو مقامی کرکٹ کو مزید فروغ دیں گے۔

واضح رہے کہ علیم ڈار کا امپائرنگ کیریئر 1998 میں فرسٹ کلاس امپائرنگ سے شروع ہوا اور 2003 سے 2023 تک وہ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل رہے۔

انہوں نے اپنی بہترین فیصلہ سازی، کھیل کی عمیق سمجھ بوجھ اور پرسکون رویے کے باعث عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔

علیم ڈار نے اپنے کیریئر میں 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے، 72 ٹی20 انٹرنیشنل میچز سمیت متعدد فرسٹ کلاس اور لسٹ اے میچز میں امپائرنگ کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے