English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپینش لالیگا فٹ بال میں ویلریال نے سپینیوئل کو2-1 سے شکست دے دی

القمر

میڈرڈ (اسپورٹس ڈیسک) اسپینش لالیگا میں ویلریال نے سپینیوئل کو اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے سیلٹا ویگو کو ہرا کر اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔ویلریال نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں سپینیوئل کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-2گول سے ہرا دیا جبکہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ نیسیلٹا ویگو کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم ویلریال کی جانب سے دونوں گول ایوز پیریز نے اسکورکیے ۔سپینیوئل کی جانب سے واحد گول جوفری کیریراس نے اسکور کیا۔ اسٹیڈیو ابانکا ،بالائیڈوس، ویگوکے مقام پر کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور سیلٹا ویگو کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ نیانتہائی سخت مقابلے کے بعد میزبان سیلٹا ویگو کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے جولین الواریز نے واحد گول میچ کے اختتامی لمحات میں گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے