کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سری لنکن بلے باز کامندو مینڈس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ گال میںدوسرے دن کے کھیل کا اختتام پرسری لنکا نے پہلی اننگز میں کامندو مینڈس کی شاندار 182 رنز کی اننگز کی بدولت 602 رنز بنائے اور پھر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ سری لنکا کی اس اننگز کے دوران جب کامندو مینڈس نے پہلے ففٹی مکمل کی تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کے واحد بلے تو بن ہی گئے جنہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی 8 ٹیسٹ میں مسلسل ففٹی اسکور کی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا منفرد ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے سعود شکیل کے پاس تھا جنہوں نے اپنے ابتدائی 7 ٹیسٹ میچز میں مسلسل ففٹی اسکور کی تھی۔ ٹنڈولکر کرسکے نہ لارا، سری لنکن بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا دیا علاوہ ازیں کامندو مینڈس نے 13 ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے اور لیجنڈری بلے باز سر ڈان بریڈمین کے برابر آگئے جنہوں نے 13 اننگز میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے تھے۔ واضح رہے سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں1-0 کی برتری حاصل ہے۔
