English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ذاکر بابو اینڈ ارشد منیم میموریل فلڈ لائٹ ٹی20  لیگ’ الاخوان سی سی کامیاب

کراچی: زاکر بابو اینڈ ارشد ندیم ٹورنامنٹ کے میچ میں فاتح ٹیم کے ارسلان کو مہمان خصوصی
وقار احمد مین آف دی میچ کا ایوارڈ دے رہے ہیں

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) الاخوان کرکٹ کلب نے کامیابی کی شاہراہ پر گامزن رہتے ہوئے مد مقابل تارا اسپورٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ذاکر بابو اینڈ ارشد منیم میموریل فلڈ لا ئٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری فتح کے ساتھ اگلے مرحلہ میں رسائی کو آسان کرلیا۔ جبکہ تارا اسپورٹس کو انتہائی اہم میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ٹورنامنٹ سیکریٹری وقار احمد دوانہ نے کھتری برادری کی معزز شخصیت معروف صعنتکار عمران چوڑی اور چیف آرگنائزر رضوان واڈا کے ہمراہ فاتح ٹیم کے ارسلان بی جے ایک قیمتی وکٹ لینے اور فتح گر 23 رنز  پر  ایک ہزار روپے اور مین آف دی میں میچ ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر گوہر بھائی اور شاہد تاو بھی موجود تھے۔ عباسی جم خانہ گرائونڈ نیو کراچی کی فلڈ لائٹ میں کھیلے گئے میچ میں الاخوان سی سی کے کپتان سعد بی جے نے ٹاس جیت کر تارا اسپورٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی اور تارا اسپورٹس اپنے اوپنرز عبدالحفیظ اور رضوان عمران ہولی کی انتہاء یجارحانہ بیٹنگ اور ایوب کھتری کی ذمدارانہ اننگ اور ابتدائی 11 اوورز 100 رنز بنانے کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 135 رنز بناسکی۔ محمد ایوب کھتری نے48 رنز 46 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے بنائے، رضوان عمران ہولی نے 37 گیندوں 43 کی انتہائی جارحانہ باری میں 6 چوکے لگا ئے جبکہ عبدالحفیظ نے 12 گیندوں پر 22 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے۔ اسپنرز کامران کھتری نے کفایتی بولنگ کرتے کرتے ہوئے صرف 19 اور حماد بی جے 35 رنز  کے عوض 2,2 بلے بازوں کو میدان بدر کیا،  ارسلان بی جے نے ایک کھلاڑی کو نشانہ بنایا۔ جواب میں الاخوان سی سی نے 136 رنز کا ہدف 5۔16 اوورز میں 5 وکٹیں گنوا کرحاصل کرلیا۔ آل رائونڈر ارسلان بی جے نے 21 گیندوں پر 23 رنز کی ذمدارانہ باری میں 2 چوکے لگائے، ریحان سونیجا نے 3 چوکوں کی بدولت 21 اور ابے جوبٹ نے 21 رنز میں 2 چوکے لگائے۔ کپتان اکبر علی نے 2 وکٹیں 22 کے کے عوض لیںامپائرنگ کے فرائض محمد زاہد اعوان کے ہمراہ وزیرالحسن نے انجام دیے جب آفیشل اسکورر کی ذمداری آفاق سعید اعوان  نے نبھائی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے