English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیر ملکی کھلاڑی آئی پی ایل میں مہنگا ترین کھلاڑی نہیں بن سکے گا

نئی دہلی:بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اب کوئی غیر ملکی کھلاڑی آئی پی ایل میں مہنگا ترین کھلاڑی نہیں بن سکےگا، میگا  آکشن کے لیے خود کو  رجسٹر نہ کرانے  والے  منی آکشن  میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے زیادہ کمانے کا راستہ  روک دیا ہے، اب نیلامی میں چنے جانے کے بعد دستبردار  ہونے  والے غیرملکی کھلاڑی پر 2 سال کی پابندی ہوگی۔

بی سی سی آئی کے ترجمان نے مزید کہاکہ  کھلاڑی صرف  انجری  اور  طبی وجوہات کی بنیاد  پر دستبردار  ہو سکیں گے، تصدیق کھلاڑی کا  ہوم  بورڈ کرےگا،غیر ملکی کھلاڑیوں کو  دستبردار  ہونے کیلیے  پہلے مضبوط وجہ  بتانا ہوگی۔

خیال رہےکہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) آکشن کے دوران پنجاب کنگز کی اونر پریتی زنٹا ایک جیسے ناموں کے دو کھلاڑیوں سے دھوکا کھاگئیں اور مطلوبہ کھلاڑی اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے بجائے دوسرا کھلاڑی شامل کرلیا، جس کی واپسی ناممکن تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے