ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلادیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضی ایک اور مقدمے میں نامزد

ڈھا کہ : بنگلادیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضی کو ایک اور مقدمے میں نامزد کردیا گیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق مشرفی مرتضی پر بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کی ٹیم سلہٹ اسٹرائیکرزسے غیرقانونی وصولی اور سلہٹ اسٹرائیکرز کے شیئرز کی زبردستی منتقلی کاالزام ہے جب کہ سابق کپتان کے ساتھ 6 دیگر افراد بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ مرتضی کے خلاف مقدمہ سلہٹ اسٹرئیکرزکے سابق چیئرمین سرور غلام چوہدری نے درج کرایا تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور صرف تفتیش شروع کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مشرفی مرتضی حالیہ تحریک کے دوران طالب علموں پرحملے کے کیس میں بھی نامزدہیں۔بنگلادیش کے ایک اور سابق کپتان شکیت الحسن کو بھی حسینہ واجد حکومت کی تبدیلی کے بعد قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں