ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے مستعفی

پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا۔

بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا ہے، میں کپتانی چھوڑنے کے بعد بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے اور ذمہ داری پوری کرنے کیلیے تیار ہوں۔

بابر اعظم نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں بطور کھلاڑی اپنی خدمات جاری رکھوں گا اور اس کے ساتھ ہی اپنی پرفارمنس پر توجہ بھی دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے گذشتہ ماہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو مطلع کر دیا تھا ،کپتانی اچھا تجربہ تھا لیکن ورک لوڈ میں اضافہ ہوگیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی لیکن اب وقت آ گیا کہ میں کپتانی سے دستبردار ہو جاؤں اور اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کروں، میں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، اب تک جو حاصل کیا اس پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں