English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز : تیاریاں شروع برطانوی کھلاڑیوں کی ملتان ا سٹیڈیم میں پریکٹس

القمر

ملتان (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع کر دیں ، سیریز کے پہلے2 میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر 2024 کو شروع ہوگا۔ گزشتہ روز انگلینڈکی ٹیم نے صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ا سٹیڈیم میں پریکٹس کی، جہاں کوچ برینڈن میک کولم اور کپتان بین اسٹوکس نے اس پچ کا تفصیلی معائنہ کیاجس پر میچ کھیلا جائے گا۔کئی کھلاڑیوں نے جن میں بین ڈکٹ، کرس ووکس، اولی پوپ، گس ایٹکنسن، ریحان احمد، زیک کرالی۔ اور ہیری بروک شامل ہیں۔ ، پریکٹس میں زیادہ وقت گزارا، جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کھلاڑی پیر کو ہونے والے میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے