English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ٹیم کو اپنی کنڈیشنز کا فائدہ ہو سکتا ہے، گزشتہ سیریز کی اچھی یادیں ہیں : جو روٹ

القمر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اپنی کنڈیشنز کا فائدہ ہو سکتا ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جو روٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا اسکل لیول ہے، کبھی غلط اندازہ نہیں لگایا ہے، پاکستان ٹیم میں میچ ونر ہوتے ہیں، ہمیں اپنے کھیل پر فوکس کر کے اچھا کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس اس پر نہیں ہے کہ ماضی میں کیا ہوا، ہماری گزشتہ سیریز کی اچھی یادیں ہیں، ہمیں رنز بنانے اور پھر 20 وکٹیں حاصل کرنی ہیں ،کچھ کھلاڑی ناتجربہ کار ہیں لیکن سب پُرجوش ہیں، کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھی پچ نہیں دیکھی، ہو سکتا ہے کے بولر فرینڈلی پچ ہو، کھلاڑی توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں، ہم اپنے پلان کے مطابق کھیلنے کے لیے تیار ہیں ،میں معیاری کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، نمبرز پر یقین نہیں رکھتا، اپنے گیم سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

جو روٹ نے کہا کہ میں بین اسٹوکس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وہ اچھی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں اور کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے