English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی  ریکارڈ بنا ڈالا

فیصل آباد: پاکستانی بیٹر اور جارحانہ انداز میں کھیلنے والے کرکٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارد بنا لیا۔

اقبال اسٹیڈیم (فیصل آباد) میں پریزیڈنٹ کپ کے میچ میں ایشال ایسوسی ایٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے عثمان خان نے ایس این جی پی ایل کے خلاف عمدہ بیٹنگ  کی اور صرف 131 بالز پر اپنی ڈبل سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

انہوں نے اپنی اننگز میں 132 بالز پر مجموعی طور پر 201 رنز بنائے اور اس کے بعد ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی لسٹ اے کرکٹ میں اس اسکور کو تیز ترین ڈبل سنچری قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل شرجیل خان نے 2022ء میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے کے پی کے  کیخلاف 133 بالز کھیل کر ڈبل سنچری  بنا کر ریکارڈ بنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے