English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلیکٹراوربابراعظم نے استعفیٰ دیا توان کا اپنا فیصلہ ہے:سعود شکیل

Selector and Babar Azam resigned

ملتان: قومی ٹیم کے بیٹر اور نائب کپتان سعود شکیل نے کہاہے کہ اگر سلیکٹر اور بابراعظم نے استعفیٰ دیا تو ان کا اپنا فیصلہ ہے ۔

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی فٹنس سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ بتا سکتا ہے ، شاہین کو آپ کیمپ میں بولنگ کرواتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ،.

ان کا کہناتھا کہ بابرنے وائٹ بال سے استعفیٰ دیا،ابھی ہم ریڈبال کھیل رہے ہیں،ملتان کی گرمی اورپچ کو دیکھ کرفیصلہ کریں گے، ہم کسی کو دیکھ کرکرکٹ نہیں کھیلیں گے، جو ٹیم کی ضرورت ہوگی اس کے مطابق کھیلیں گے.

قومی ٹیم کے بیٹر کا مزیدکہنا تھاکہ کپتان اور نائب کپتان کی ذمہ داریوں میں کافی فرق ہوتا ہے، جوسیریز گزرگئی وہ ماضی کا حصہ ہوگئی،انگلینڈ کی ٹیم بہت اٹیکنگ کرکٹ کھیلتی ہے،کوشش کریں گے انگلینڈ سے اٹیک کرکٹ میں غلطیاں کرائیں، ہم نے انگلینڈ سے سیریز جیتنی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے