English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق انگلش کرکٹرز کی ملتان پچ پر تنقید

ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے انگلینڈ کے سابق کرکٹرز کیون پیٹرسن اور مائیکل وان نے ملتان کی پچ پر تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ “ملتان کی وکٹ بالرز کے لیے قبرستان ہے”۔

دوسری جانب سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ ملتان کی وکٹ سڑک کا منظر پیش کر رہی ہے۔

مائیکل وان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ شان مسعود کی بیٹنگ کو دیکھ کر اچھا لگا، انہیں پچ سے بہت سپورٹ ملی۔

اس کے علاوہ انگلش ٹیم کے سابق کرکٹر اسیٹون فن نے بھی ملتان ٹیسٹ میچ کی پچ پر لب کشائی کر تے ہوئے شل میڈیا سائٹ پر پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ملتان پچ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اسٹیون فن کا کہنا تھا کہ یہ پچ لیونگ روم میں بچھا ہوئی قالین کی طرح لگتا ہے، اسے بطور دیکھنا بلکل اچھا نہیں لگ رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے