English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا

انگلش کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا۔

جیمز اینڈرسن ٹیم کے ہمراہ ملتان سٹیڈیم پہنچے، انہوں نے انگلینڈ ٹیم کو تاخیر سے جوائن کیا ہے، جیمز اینڈرسن  اسکاٹ لینڈ میں الفریڈ ڈن ہل لنکس چیمپیئن شپ میں حصہ لے رہے تھے۔

 اسکاٹ لینڈ میں گالف ٹورنامنٹ اتوار کو ختم ہوا جس کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کنسلٹنٹ جیمز اینڈرسن نے پاکستان کا سفر شروع کیا۔

 یاد رہے کہ جیمز اینڈرسن 2022 کے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم میں شامل تھے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے تھے جن میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے