نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر کین ولیمسن دورہ بھارت سے قبل گروئن انجری کا شکار ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دورہ بھارت سے قبل کین ولیمسن گروئن انجری کا شکار ہو گئے جس کے بعد مارک چیپمین کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن گروئن کی تکلیف کا شکار سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہوئے، اب وہ ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بھارت میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے، کین ولیمسن 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری حصے میں ہی کھیل سکیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق سیریز کے آغاز میں کین ولیمسن کا دستیاب نہ ہونا مایوس کن ہے، علاوہ ازیں سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ کو کوچنگ سٹاف میں برقرار رکھا ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سے بنگلورو میں شروع ہو گا۔
